مفت کھانا مہنگا پڑگیا،ایس ایچ او معطل - Nation OF Pakistan News

Recent

Sunday, 13 June 2021

مفت کھانا مہنگا پڑگیا،ایس ایچ او معطل

Free food became expensive, SHO suspended

لاہور(ویب ڈیسک، نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ریسٹورنٹ کے سولہ ملازمین کو حراست میں لے کر مفت کھانا کھانے والا ایس ایچ او ڈیفنس سی کو معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں نجی ریسٹورنٹ سے مفت کھانا کھانے اور ریسٹورنٹ کے عملے کر یرغمال بنانے والا ایس ایچ او ساتھیوں سمیت معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس سی اپنے دوستوں کو دعوت پر لایا تھا تاہم ریسٹورنٹ عملے نے ایس ایچ او کو مفت کھانا دینے سے انکارکردیا جس پر ایس ایچ او غصے میں آگیا، اوراس نے ریسٹورنٹ کے سولہ ملازمین کو حراست میں لے لیا جب کہ ملازمین کو جان بوجھ کر ریسٹورنٹ بھی  بند نہ کرنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ جیل خانہ جات ساہیوال ریجن میں نوکریاں

واقعہ کی اطلاع آئی جی پنجاب انعام غنی تک پہنچ گئی تو انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اختر کو معطل کردیا اس کے ساتھ ملوث تھانے کا عملہ بھی معطل کردیا گیا ہے آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔

مفت کھانا مہنگا پڑگیا،ایس ایچ او معطل

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();