وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اہم اجلاس - Nation OF Pakistan News

Recent

Thursday, 29 April 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اہم اجلاس

Important meeting of Corona Virus Task Force chaired by Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah

کراچی(زاہد رک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس،اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، قاسم سومرو، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر کراچی، محکمہ تعلیم، فنانس اور صحت کے سیکریٹریز، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل سے 28 اپریل 2021 تک کوویڈ کی تشخیص کا تناسب کراچی میں 10.75 فیصد، حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور باقی اضلاع میں 2.79 فیصد ہے یہ صورتحال اچھی نہیں ہے ہمیں شخت اقدامات کرنے ہونگے آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور کمشنر کراچی ملکر کاروبار کی ٹائمنگ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کو یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس اور حکومت کی حکمت عملی

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء، ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر کمیٹی قائم کردی جو تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لیکر سخت اقدامات کرے گی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر مکمل لاک ڈاون سے بچنا ہے تو ایس او پیز اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اطلاعات ہیں کہ کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پرعمل نہیں کر رہے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے نجی دفاتر کو سیل کیا جائے کل سے انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت دیدی دیگر صوبوں کی سرحدوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو سندھ کے کسی ضلع میں داخلہ منع ہے اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آبھی گئی تو اس کو واپس جانے نہ دیں 

یہ بھی پڑھیں: خانیوال پولیس کااختیارات سےتجاوز،رشوت نہ دینےکی پاداش میں جھوٹامقدمہ درج کردیا،شہری کا الزام

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();